• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 161909

    عنوان: لڑكیوں كی شادی كے لیے خریدے گئے پلاٹ پر زكات كا حكم؟

    سوال: حضرت، میرے پاس ۲/ پلاٹ ہیں جو میں نے اپنی لڑکیوں کی شادی کے ٹائم کے لئے خرید کے رکھا ہے، میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا ان پر مجھے زکات دینا پڑے گا؟

    جواب نمبر: 161909

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1140-971/sd=9/1439

    اگر آپ نے مذکورہ دونوں پلاٹ لڑکیوں کی شادی کے لیے خرید کر رکھے ہیں،یعنی :ان کو فروخت کرنے کی نیت سے نہیں خریدا؛ بلکہ لڑکیوں کی شادی کے وقت موقع پر ان کا مصرف طے کریں گے ، تو ان پلاٹ پر زکات واجب نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند