• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 161446

    عنوان: صدقہٴ فطر كی مقدار كیا ہے، كن چیزوں سے صدقہٴ فطر ادا كیا جائے؟

    سوال: صدقہ فطر کی مقدار موجودہ اوزان کے حساب سے کتنی ہے صدقہ فطر کن چیزوں سے ادا کیا جا سکتا ہے اور اس کی مقدار کیا ہے صرف اسی پر روشنی ڈالی جائے اور مدلل حوالے بھی شامل ہوں۔

    جواب نمبر: 161446

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:912-789/D=9/1439

    (۱) صدقہٴ فطر کی مقدار گیہوں سے نصف صاع اور جو کشمش سے پورے ایک صاع ہے موجودہ اوزان کے اعتبار سے نصف صاع ایک کلو چھ سو تینتیس گرام (1.633) ہوتا ہے اور مکمل ایک صاع برابر تین کلو دو سو چھیاسٹھ گرام (3.266) ہوتا ہے۔

    (۲) صدقہٴ فطر گیہوں، گیہوں کے آٹے، سَتّو وغیرہ سے نصف صاع ادا کیا جائے گا، موجودہ اوزان سے اس کی مقدار اوپر لکھی جاچکی ہے۔ کھجور، کشمش، جو وغیرہ سے پورا ایک صاع ادا کیا جائے گا موجودہ اوزان اس کی مقدار اوپر لکھی جاچکی ہے۔ ان منصوص چیزوں کے علاوہ اگر صدقہٴ فطر میں کوئی اور چیز دی جائے تو پھر منصوص چیز مثلاً گیہوں وغیرہ کی قیمت کا اعتبار کریں گے، یعنی نصف صاع گیہوں کی قیمت کے برابر وہ چیز ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند