• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 161132

    عنوان: قرض كو معاف كردینے سے زكاۃ كیا اداء ہوجائے گی؟

    سوال: کسی غریب شخص کو قرض دیا گیا، اب وہ واپس نہیں کرسکتا اور زکات کا مستحق ہے، تو کیا قرض کی رقم واپس نہ لیتے ہوئے اسے زکات میں دے سکتے ہیں زکات کی نیت کرسکتے ہیں کیا؟

    جواب نمبر: 161132

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:989-863/H=8/1439

    اس طرح قرض کی رقم واپس نہ لینے سے زکاة کی ادائیگی نہ ہوگی البتہ اگر وہ غریب اپنے پاس سے یا کسی سے قرض لے کر آپ کا قرضہ ادا کردے اور جب آپ کے قرضہ کی رقم آپ کے ہاتھ میں آجائے گی تو قرض ادا ہوجائے گا، پھر وہی رقم اگر آپ اُس غریب مستحق زکاة کو بہ نیت زکاة دے کر مالک وقابض بنادیں گے تو آپ کی زکاة ادا ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند