• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 160998

    عنوان: زكاۃ كے عوض كسی كام كی اجرت نہ لینا؟

    سوال: ایک شخص درزی ہے جو مثلا 300 روپیہ میں کپڑے سیتا ہے تو کیا وہ زکوة کے پیسے نہ دے کر کسی مستحق زکوة کے کپڑے فری میں سی سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 160998

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:898-754/B=9/1439

    زکاة نقد پیسوں یا اشیاء کے ساتھ ادا کرنی چاہیے، اوراس طرح کے نقد روپئے غریب ومحتاج کو محض اللہ واسطے دے کر انھیں مالک ومختار بنادے، فری میں درزی کا کپڑے سی کر اسے زکاة میں محسوب کرنے سے زکاة ادا نہ ہوگی پہلے کپڑے سلائی اس غریب سے لے لے اس کے بعد وہ نقد پیسے اس غریب کو زکاة میں دیدے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند