• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 159813

    عنوان: تمباكو كی فصل میں كس قیمت كے لحاظ سے عشر نكالا جائے؟

    سوال: مفتی صاحب کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسٔلہ کے بارے میں کہ تمباکو کی فصل کاٹنے کے بعد اس کی قیمت کم ھوتی ھے اس لیئے لوگ اس کو فروخت نھیں کرتے بلکہ اس پر مزید پیسے خرچ کر کے اس کو بٹھی ۔میں پکھاتے ھیں تاکہ اچھے دام بک جائے تو اب پوچھنا یہ ھے کہ کیا فصل کاٹنے کے بعد والی قیمت پر عشر نکالا جائے یا پکھانے کے بعد عشر نکالا جائے ۔۔۔۔۔؟ جلد ازجلد جواب کا منتظر رہوں گا شکریہ

    جواب نمبر: 159813

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:856-848/L=8/1439

    عشر نکالنے میں فصل کاٹنے کے وقت کی قیمت کا اعتبار ہوگا، خواہ وہ قیمت کم ہو یا زیادہ، پکانے کے بعد جو اس کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے اس کا اعتبار نہیں۔ قال اللہ تعالی: وآتوا حقّہ یوم حصادہ (القرآن: سورة الأنعام)ویخرج حقہا یوم الحصاد أي القطع: بدائع ملخصًا (رد المحتار: ج۲/ ۲۶۴، ط: زکریا دیوبند) وأما وقتہ فوقت خروج الزرع وظہور الثمر عند أبي حنیفة رحمہ اللہ تعالی (البحر الرائق: ۲/۴۱۳، ط: زکریا دیوبند) یجب العشر عند أبی حنیفة - رحمہ اللہ تعالی - فی کل ما تخرجہ الأرض من الحنطة والشعیر والدخن والأرز، وأصناف الحبوب والبقول والریاحین والأوراد والرطاب وقصب السکر والذریرة والبطیخ والقثاء والخیار والباذنجان والعصفر، وأشباہ ذلک مما لہ ثمرة باقیة أو غیر باقیة قل أو کثر ․ (فتاوی ہندیہ: ۱/۱۸۶، ط: رشیدیہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند