• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 157641

    عنوان: رہائش کے لیے خریدے گئے پلاٹ پر زکاة نہیں

    سوال: سوال: میں نے ایک سوسائٹی میں پلاٹ بک کیا ہے ۔ جو کہ انشائاللہ رہائش کی غرض سے ہے ۔ پلاٹ نمبر بمع نقشہ میں اسکی لوکیشن بھی مل گئی ہے لیکن قبضہ تقریباً ایک سال تک ڈویلپمنٹ کام کے بعد ملے گا۔ سوال یہ ہے کہ اس پلاٹ کی قیمت پر مجھے زکوة کیا دینی ہو گی یانہیں ؟ اگر د ینی ہو گی تو کیا قیمت خرید پر دینی ہو گی یا موجودہ قیمت پر؟

    جواب نمبر: 157641

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:382-336/D=4/1439

     

    رہائش کی غرض سے جو پلاٹ لیا گیا ہے اور اس کی قیمت ادا کردی گئی تو اگرچہ پلاٹ پر قبضہ نہ ملا ہو، نہ اس پلاٹ کی قیمت پر زکاة واجب ہوگی اور نہ ہی ادا کردہ رقم پر۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند