• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 155184

    عنوان: کیا میں براہ راست اپنی کزن کی اسکول/کالج جانے والی بیٹی کو زکاة دے سکتاہوں

    سوال: میری کزن ( رشتے میں بہن) غریب ہیں، ان کے شوہر کی آمدنی بہت کم ہے، مجھے یقین نہیں ہے کہ وہ صاحب نصاب ہے یا نہیں؟ سوال یہ ہے کہ کیا میں براہ راست اپنی کزن کی اسکول/کالج جانے والی بیٹی کو زکاة دے سکتاہوں ، اس کی عمر پندرہ سال ہے؟

    جواب نمبر: 155184

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 44-32/M=1/1439

    صورت مسئولہ میں اگر گمان غالب ہو کہ کزن کی بیٹی مستحق زکات ہے تو اس کو زکات دے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند