• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 153711

    عنوان: زکاة زیاد ہ دیدی جائے تو کیا زائد رقم اگلے سال کی زکاة میں شمار کی جا سکتی ہے ؟

    سوال: زکاة زیاد ہ دیدی جائے تو کیا زائد رقم اگلے سال کی زکاة میں شمار کی جا سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 153711

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1286-1250/sn=12/1438

    جی ہاں! اگر آئندہ سال بھی وہ صاحب نصاب رہے تو جتنی رقم بہ نیت زکاة پیشگی زیادہ دے دی گئی اسے آئندہ سال کی زکات میں شمار کرنا جائز ہے ”ولو عجل ذونصاب زکاتہ لسنین أو لنصب لوجود السبب (درمختار)․․․ وفیہ شرطان آخران أن لا ینقطع النصاب في أثناء الحول․․․ وأن یکون النصاب کاملاً في آخر الحول إلخ (درمختار مع الشامي: ۳/۲۲۰، ط: زکریا) نیز دیکھیں: فتاوی محمودیہ (۹/ ۴۶۷،ط: ڈابھیل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند