• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 153579

    عنوان: ہدیہ کا مال زکات میں دینا کیسا ہے؟

    سوال: اگر کسی نے مجھے کوئی چیز ہدیہ میں دی تو کیا میں اس کو اپنی زکات میں دے سکتا ہوں یا نہیں؟ یعنی اس کی جو قیمت ہے اتنی میری زکات ادا ہو جائے گی کیا؟

    جواب نمبر: 153579

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1294-1172/H=11/1438

    جب کوئی چیز ہدیہ میں ملی اور آپ کا اس چیز پر قبضہ ہوگیا تو آپ اس چیز کے مالک ہوگئے اور جب مالک ہوگئے تو اس چیز کو زکاة میں دے کر مستحق زکاة کے قبضہ میں دیدیں تو بقدر اس کی قیمت کے زکاة ادا ہوگئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند