• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 153196

    عنوان: ہمارے دو پلاٹ ہیں۔ ایک کو ہم نے گھر بنانے کی نیت سے لیا تھاجب کہ دوسرے کو بیچنے کی نیت سے لیا تھا، تو اب دونوں پر زکات دینی ہوگی یا ایک ہی پر؟

    سوال: (۱) ہمارے دو پلاٹ ہیں۔ ایک کو ہم نے گھر بنانے کی نیت سے لیا تھاجب کہ دوسرے کو بیچنے کی نیت سے لیا تھا، تو اب دونوں پر زکات دینی ہوگی یا ایک ہی پر؟ اور زکات کس ریٹ سے دینی ہوگی؟ جو ریٹ سے لیا تھا اس ریٹ سے یا ابھی جو مارکیٹ ریٹ ہے اس ریٹ سے؟ (۲) ہماری جامع مسجد کی سیڑھی اور ایک صحن ہے، اس پر لوگ نماز پڑھتے ہیں لیکن صحن کے نیچے طہارت خانہ بیت الخلاء ہے، تو صحن میں نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 153196

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1187-1126/sn=11/1438

    جو پلاٹ آپ نے بیچنے کی نیت سے لیا تھا یعنی دوسرے پلاٹ پر زکاة واجب ہے، پہلے پلاٹ پر نہیں۔

    (۲) سال گزرنے اور ادائے زکاة کے موقع پر پلاٹ کی جو مارکیٹ ویلیو ہو اس کے حساب سے زکات ادا کی جائے گی، قیمتِ خرید کا اعتبار نہیں۔

    (۲) مسجد میں جگہ تنگ ہونے کی وجہ سے اگر لوگ صحن اور سیڑھی پر کھڑے ہوکر نماز پڑھیں تو شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے، جائز ہے؛ البتہ اگر یہاں وضاحت آجائے کہ صحن کے نیچے طہارت خانہ اور بیت الخلاء کی تعمیر مسجد کی ابتدائی تعمیر کے وقت عمل میں آئی یا بعد میں؟ تو اس سلسلے میں مزید کچھ لکھا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند