• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 153060

    عنوان: پلاٹ پر زکات کا حکم

    سوال: میں اور میری بہن نے ایک پلاٹ خریدا قسط واری پر، اس لیے کچھ دنوں بعد کیا ہم اسے منافع کے ساتھ بیچ سکتے ہیں؟ قسط وار کی ادائیگی ابھی پوری نہیں ہوئی ہے، کیا ہمیں اس پر زکات دینا ہوگا؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 153060

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1198-1144/B=11/1438

    اگر آپ نے اور آپ کی بہن نے وہ پلاٹ مکان وغیرہ بنوانے کی نیت سے خریدا تھا تو اس پلاٹ میں زکاة واجب نہ ہوگی، اور اگر آپ نے وہ پلاٹ تجارت کی نیت سے یعنی فروخت کرنے کی نیت سے خریدا تھا اور قبضہ کرلیا تھا تو ایک سال گذرنے کے بعد اس پر زکاة واجب ہوئی، یعنی موجودہ اعتبار سے جس قیمت پر وہ فروخت ہوسکتی ہے اس قیمت کا ما بقیہ قسطیں نکال کر چالیسواں حصہ نکالنا واجب ہوگا۔ اسے منافع کے ساتھ فروخت کرنا بھی جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند