عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 151410
جواب نمبر: 15141001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 759-630/D=9/1438
موجود چاندی یا سونے کی اس وقت بازار میں جو قیمت ہو اس کی زکاة نکلے گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
دکان کے سامان پر زکاة کیسے نکلے گی؟
1905 مناظرمفتی
صاحب زکوة کے تعلق سے میرے دو سوالات ہیں: (۱)میں نے اسٹاک مارکیٹ میں
پندرہ لاکھ روپیہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ایک سال کے بعد میرے اسٹاک کی مالیت
نولاکھ روپیہ ہے یعنی چھ لاکھ روپیہ کا نقصان ۔ میں اس رقم پر کیسے زکوة شمار کروں
گا؟ کیا زکوة موجودہ نولاکھ روپیہ پر ہوگی یا صرف تین لاکھ پر (یعنی کل نو میں چھ
لاکھ نقصان وضع کرنے بعد)؟
(۲)میرے پاس سونا ہے جس کا
وزن دو سو گرام ہے۔ اگر میں یہ سونا سونار کو فروخت کرتا ہوں تو وہ لوگ مجھ کو کم
قیمت دیں گے (کاٹھ او رپالش وغیرہ کو نکال کرکے)۔ جب کہ مارکیٹ کی قیمت کے مطابق
اس کی مالیت زیادہ ہے۔ میں سونا کی اس مالیت پر کیسے زکوة شمار کروں گا؟ کیا مجھ
کو سونا کے موجودہ وزن پر زکوة شمار کرنی ہوگی یا سونار کے سونا کی مالیت کے حساب
سے؟