• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 150588

    عنوان: کمیشن پر زکاة وصول کرنا

    سوال: اس مسئلہ کے بارے میں علماے کرام و مفتیان کرام کیا فرماتے ہیں کہ کمیشن پر زکاة وصول کرنا جائز ہے یا نہیں جیسے دس میں تین سو میں تیس ہزار میں تین سو متعین کرکے زکاة وصول کرانا مدرسہ کے نام پہ کیا یہ جائز ہوگا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 150588

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 963-917/M=8/1438

    کمیشن پر چندہ (زکاة، عطیات وغیرہ) وصول کرنے کا عمل درست نہیں، اس میں اجرت من العمل اورجہالت وغیرہ کی خرابی پائی جاتی ہے۔ (دیکھئے فتاوی دارالعلوم دیوبند، احسن الفتاوی اور چند اہم عصری مسائل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند