• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 147962

    عنوان: چیک سے زکوة کی ادائیگی؟

    سوال: ایک آدمی کے پاس کسی اور کی دی ہوئی زکوة کی رقم تھی، نوٹ بندی کے اعلان پر اس نے وہ رقم اپنے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرا دی، اس اکاؤنٹ میں اس کی ذاتی رقم بھی موجود ہے ، اب اگر وہ شخص کسی مستحق زکوة کو زکوة کی نیت سے چیک دینا چاہے تو دے سکتا ہے ؟ مستحق زکوة اس چیک کو ہسپتال کے بل کی ادائیگی میں جمع کرا دے تو زکوة ادا ہو جائے گی؟

    جواب نمبر: 147962

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 457-497/M=5/1438

    صورت مسئولہ میں وہ شخص اگر مستحق زکاة کو زکاة کی نیت سے چیک دے کر مالک بنادے اور وہ مستحق زکاة اپنے اختیار سے اس چیک کو ہسپتال کے بل کی ادائیگی میں جمع کرادے اور روپیہ اس کے اکاوٴنٹ سے ٹرانسفر ہوجائے تو زکاة ادا ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند