• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 146537

    عنوان: کیا صدقہ اور زکوٰة غیر مسلم کو دینا جائز ہے؟

    سوال: کیا صدقہ اور زکوٰة غیر مسلم کو دینا جائز ہے؟ اور کیا صدقہ کے گوشت کا کچھ حصہ ہم اپنے گھر میں بھی رکھ سکتے ہیں؟ اور کیا صدقہ صرف یتیم اور محتاج کو دینا جائز ہے؟ یا پھر کسی ایسے انسان کو بھی دے سکتے ہیں جس کے گھر میں کمانے والے تو ہوں لیکن غریبی اور بیماری کی مجبوری ہو؟

    جواب نمبر: 146537

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 257-196/L=2/1438

     

    (۱) صدقاتِ واجبہ جیسے زکوٰة وغیرہ غیر مسلم کو دینا جائز نہیں؛ البتہ صدقاتِ نافلہ غیر مسلم کو دے سکتے ہیں لیکن مسلمان کو دینا اولیٰ و بہتر ہے۔

    (۲) اگر نفلی صدقہ کا گوشت ہے یا قربانی کا گوشت ہے تو اس کو اپنے گھر میں رکھنا اور استعمال میں لانا ردست ہے؛ البتہ نذر وغیرہ کا گوشت خود استعمال کرنا جائز نہیں۔

    (۳) جن کے پاس حاجت اصلیہ سے زائد، سونے، چاندی نقدی وغیرہ اتنی مقدار میں نہ ہوں کہ ان کی مالیت نصاب تقریباً ۶۱۳/ گرام چاندی کی مالیت کوپہنچ جائے تو ان کو صدقاتِ واجبہ .زکاة وغیرہ دینا درست ہے اور صدقاتِ نافلہ سے مدد کرنا بہر صورت جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند