• عقائد و ایمانیات >> ادیان و مذاہب

    سوال نمبر: 177485

    عنوان: گم شدہ چیز پانے كا وظیفہ بتائیں

    سوال: حضرت مفتی صاحب دراصل مسئلہ اس طرح ہے کہ کئی دنوں سے میں اپنے ایک الیکٹرانک آ لہ کی تلاش میں لگا ہوا ہوں۔جو میں نے خود اپنے ہی ہاتھوں رکھا تھا۔ پر اب پتہ نہیں چل رہا ہے کہ وہ کہاں ہے ،تو برائے مہربانی آ پ کوئی مجرب عمل یا وظیفہ بتائیں تاکہ وہ مجھے صحیح سلامت حاصل ہو جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ خیرا

    جواب نمبر: 177485

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:654-468/sd=7/1441

    وضوء کرکے دو رکعت نماز پڑھیں اور تشہد کے بعد یہ دعا پڑھیں :

    یَا ہَادِیَ الضَّالِّ، وَرَادَّ الضَّالَّةِ ارْدُدْ عَلَیَّ ضَالَّتِی بِعِزَّتِکَ وَسُلْطَانِکَ فَإِنَّہَا مِنْ عَطَائِکَ وَفَضْلِکَ۔ عن ابن عمر: فی الضالة یتوضأ ویصلی رکعتین ویتشہد ویقول: یا ہادی الضال، وراد الضالة اردد علی ضالتی بعزتک وسلطانک فإنہا من عطائک وفضلک۔ ( مصنف ابن أبی شیبة، رقم: ۲۹۷۲۰، باب ما یدعو بہ الرجل إذا ضلت منہ الضالة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند