• عقائد و ایمانیات >> ادیان و مذاہب

    سوال نمبر: 174971

    عنوان: گراہک کو سامان کی دکان پر لے جانے كا كمیشن لینا

    سوال: حضرت میں گاڑی سروس کا کام کرتا ہوں، گاڑی کا سامان دلوانے کے لیے گراہک کو سامان کی دکان پر لے کر جاتا ہوں جس میں میرا وقت بھی خرچ ہوتا ہے اورگاڑی کا پیٹرول بھی جلتا ہے ،میں اس صورت میں دکان دار سے کمیشن لیتا ہوں تو کیا یہ کمیشن میرے لیے جائز ہے؟

    جواب نمبر: 174971

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:250-219/sd=5/1441

    اگر آپ گاہک کو گاڑی کا سامان دلوانے کے لیے دکان پر لے جاتے ہیں ، جس میں آپ کا وقت اور محنت خرچ ہوتی ہے اور سامان دلوانے میں آپ کسی طرح کے دجل اور دھوکہ سے کام نہیں لیتے؛ بلکہ گاہک کو اچھا سامان دلوانے میں امانت داری سے کام لیتے ہیں، تو آپ کے لیے دکاندار سے متعینہ کمیشن لینے کی گنجائش ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند