• عقائد و ایمانیات >> ادیان و مذاہب

    سوال نمبر: 163300

    عنوان: مسجد کا اندرونی حصہ بند کرکے نماز جمعہ ادا کرنا؟

    سوال: ہمیں یہ معلوم کرنا ہے کہ ہمارے یہاں مسجد میں ۷/ صف ہے جس میں آگے کی تین صف پیک ہے، اور اس میں تین دروازہ ہے اور اندر اے سی لگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے دروازہ کو بنا کنڈی لگائے بند رکھتے ہیں کوئی آتا ہے تو کھول کر اندر جاتا ہے اور پھر واپس بند کر دیتا ہے کہ ٹھنڈا رہے باہر جمعہ کے دن باقی صفوں میں باہر لوگ رہتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دروازہ بند کرکے اندر خطبہ دینا اور نماز پڑھانا جائز نہیں ہے کیونکہ امام کو خطبہ کے دوران دیکھنا ضروری ہے جب کہ پیچھے لاوٴڈ اسپیکر لگا ہے جس کے ذریعہ آواز سب تک پہونچتی ہے۔ اس کے بارے میں راہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 163300

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1307-1148/H=11/1439

    خطیب کا خطبہ کے وقت میں حاضرین کو دکھلائی دینا ضروری نہیں نماز تو اگرچہ صورت مسئولہ میں درست ہوجاتی ہے تاہم اچھا یہ ہے کہ جمعہ میں فرض نماز کے وقت دروازے کھول دیا کریں تاکہ باہر والے مقتدیوں کو اندر اوالے مقتدیوں کی تکبیراتِ انتقالیہ کے وقت انتقالات بھی فی الجملہ دکھلائی دیتے رہیں ورنہ بعض مرتبہ برآمدہ اور صحن میں مقتدیوں کی نماز میں گڑبڑی کا اندیشہ رہتا ہے لاوٴڈاسپیکر کے خراب یا بند ہونے کا بھی اندیشہ رہتا ہے اس لیے فرض کے وقت دروازے کھول دیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند