• عقائد و ایمانیات >> ادیان و مذاہب

    سوال نمبر: 159099

    عنوان: متفقہ مسائل كے بارے میں رہنمائی

    سوال: ائمہ اربعہ کے اتفاقی مسائل جن پر فتاوی ہو کن کن کتب میں ہیں اور اختلافی مسائل کے کتب مع ادلہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 159099

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 625-568/M=6/1439

    فقہ میں مذاہب اربعہ کو جاننے کے لیے ”الموسوعة الفقہیہ الکویتیہ“ کا مطالعہ کیجیے اور خاص فقہ حنفی کے مفتی بہ مسائل کے لیے امام محمد رحمہ اللہ کی تصنیف کردہ چھ کتابوں (مبسوط، زیادات، جامع کبیر، جامع صغیر، سیر کبیر، سیر صغیر) جن کو ”کتب ظاہر الروایة“ کہا جاتا ہے، کا مطالعہ کیجیے مزید بعد کے متون وشروح معتبرہ میں بدائع، ہدایہ، فتح القدیر، درمختار، شامی وغیرہ دیکھئے اور فقہ حنفی کے علاوہ دیگر مسالک کے مفتی بہ مسائل وکتب کی جانکاری کے لیے ان مسالک کے مفتیان و ادارے سے رجوع کریں۔

    ----------------------------

    جواب درست ہے اور جن مسائل میں ائمہ اربعہ کا اتفاق ہے ان مسائل کو جاننے کے لیے ”الاجماع لابن المنذر“ کا مطالبہ کرلیا جائے اختلافی مسائل جاننے کے لیے شروحِ حدیث وغیرہ کی طرف مراجعت کی جائے۔ (ل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند