• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 661

    عنوان: آپریشن سے تین بچے ہونے کے بعد ڈاکٹروں کے کہنے پر عورت کا نسبندی کرانا کیسا ہے؟

    سوال:

    ایک عورت کو آپریشن کے ذریعہ بچہ پیدا ہوا۔ اسے ڈاکٹروں نے بتایا کہ اب وہ بچہ جننے کے قابل نہیں رہے گی، اگر کوشش بھی کرے گی تو بچہ مرجائے گا۔ اسے تین بچے ہیں۔ اب وہ جاننا چاہتی ہے کہ کیا وہ علاج کے ذریعہ *بچہ جننے کا سلسلہ* ختم کرسکتی ہے؟ہماری شریعت میں کیا اس کی اجازت ہوگی؟

    جواب نمبر: 661

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 233/ل=233/ل)

     

    صورت مسئولہ میں اگر مسلمان دیندار حکیم یا مسلمان دیندار تجربہ کار ڈاکٹر اس کی تصدیق کردے کہ اب عورت بچہ جننے کے قابل نہیں رہی اور اگر کوشش بھی کرے گی تو بچہ مرجائے گا،اس وقت علاج کے ذریعہ بچہ جننے کا سلسلہ ختم کرنے کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند