• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 615

    عنوان:

    کیا عصمت دری سے ہونے والے حمل کو ساقط کرانا جائز ہے؟

    سوال:

    اگر کسی مسلم عورت کی عصمت دری ہو اور وہ اس کی وجہ سے حاملہ ہوجائے تو کیا اس کے لیے اسقاط حمل کرانا جائز ہے؟

    والسلام

    جواب نمبر: 615

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 224/ل=224/ل)

     

    مذکورہ بالا صورت میں حمل پر چار مہینے گذرنے سے پہلے پہلے اسقاط حمل کی اجازت ہے (کما ھو المذکور في الشامي:9/537 زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند