• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 176870

    عنوان: مستورات کا گاڑی چلانا

    سوال: اگر کوئی عورت پردے کے ساتھ موٹرسائیکل یا کار چلا سکتی ہے؟ اگر محرم ساتھ ہو تب مستورات ڈرائیونگ کر سکتی ہیں؟

    جواب نمبر: 176870

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:642-451/sn=7/1441

    موٹر سائیکل یا کار چلانے میں مردوں کے ساتھ ایک گونہ مشابہت ہے اور حدیث میں ایسی عورتوں پر لعنت آئی ہے جو مردوں کے مشابہت اختیار کریں، بخاری شریف میں ہے: لعن اللہ المتشبہین من الرجال بالنساء والمتشبہات من النساء بالرجال رواہ البخاری (مشکاة المصابیح: ص۳۸)، نیز اس میں دیگر قباحتیں بھی ہیں؛ اس لیے بلاضرورت مستورات کے لیے گاڑی چلانا درست نہیں ہے، اگرچہ محرم ساتھ میں ہو۔ لا ترکب مسلمة علی سرج للحدیث ، ہذا لو للتلہی ، ولولحاجة غزو أوحجّ أو مقصد دینی أو دنیویّ لابدّ لہ منہ فلا بأس بہ .(الدر مع الرد: 9/606 ، باب الاستبراء وغیرہ ، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند