• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 174578

    عنوان: دوران عدت بیٹی کی شادی میں شرکت کے لئے اپنے گھر سے باہر نکلنا

    سوال: کچھ دن پہلے میرے والد صاحب کا ایک اکتوبر 2019 ء کو انتقال ہوگیاہے، عمر 58سال ہے، اور اب ان کی بیوی (میری والدہ )عدت میں ہیں ، اور ڈیڑھ مہینے بعد میری بہن کی (یعنی بیوہ کی بیٹی )شادی ہے جس کو والد صاحب نے اپنی زندگی میں فکس کردی تھی، معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا میری والدہ کے لیے اپنی سگی بیٹی کی شادی میں شرکت کرنے کی کوئی گنجائش ہے؟ جب کہ شادی میں والد صاحب کا نہ ہونا پہلے ہی ہمارے دل پہ بہت بھاری ہوگا، شادی کے وقت تک میری والدہ کی عدت میں مکمل نہیں ہوسکے گی ، میری والدہ کی عمر 53سال ہے ، شادی میں پردے کا انتظام ہے، پارٹیشن (partition) والد صاحب نے اپنی زندگی میں کردیا تھا شادی میں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں ۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 174578

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 258-186/SN=03/1441

    صورت مسئولہ میں آپ کی والدہ محترمہ کے لئے بیٹی کی شادی میں شرکت کے لئے اپنے گھر سے باہر نکلنا شرعاً جائز نہیں ہے؛ ہاں اپنے گھر میں رہ کر مہمانوں یعنی خواتین اور محرم مردوں سے ملاقات کر سکتی ہیں، ان کی خاطر و مدارات بھی کر سکتی ہیں؛ البتہ ان کے لئے دوران عدت زیب وزینت اختیار کرنا درست نہ ہوگا؛ کیونکہ معتدہ پر ”سوگ“ واجب ہے۔

    وتعتدان أی معتدة طلاق وموت في بیت وجبت فیہ ولا یخرجان منہ إلا أن تُخْرَجَ أو یہتدم المنزل أو تخاف انہدامہ أو تلف مالہا أو لا تجد کراء البیت ونحو ذلک من الضرورات الخ (درمختار مع الشامی: ۵/۲۲۵، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند