• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 173622

    عنوان: كیا پردہ میں پورا جسم شامل ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام عورتوں کے پردہ کے متعلق کہ پردہ میں پورا جسم شامل ہے ؟ اور کیا 60 یا 70 سال کی عورت اپنا چہرہ اور ہاتھ پاؤں کھلا رکھ سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 173622

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 112-87/H=02/1441

    (۱) عورت کا پورا جسم پردہ میں داخل ہے؛ البتہ ہتھیلی اور قدمین کا چھپانا لازم نہیں ہے۔

    (۲) اگر ساٹھ ستر سال کی بوڑھی عورت ایسی ہے کہ اس کی بے پردگی میں فتنے کا اندیشہ ہے تو اس کے لئے بھی چہرہ کا پردہ کرنا ضروی ہے۔ أمر اللہ نساء الموٴمنین إذا خرجن من بیوتہن في حاجة أن یغطین وجوہہن من فوق روٴسہن بالجلابیب ویدنین عیناً واحدةً (ابن کثیر) معارف القرآن: ۷/۲۳۳، ط: نعیمیہ دیوبند) فإن خاف الشہوة أو شک امتنع نظرہ إلی وجہہا فحل النظر مقید بعدم الشہوة وإلا فحرام ، وہٰذا في زمانہم، وأما في زماننا فمنع من الشابة لا لأنہ عورة بل لخوف الفتنة (شامی: ۹/۵۳۲، ط: زکریا دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند