• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 172928

    عنوان: بہنوئی محرم ہے یا غیر محرم؟

    سوال: عدت کے دوران میری چھوٹی بہن میری بڑی بہن کے شوہر کے سامنے نہیں آئی، تو میرے بہنوئی نے کہا کہ میں اس کا محرم ہوں ، کیو کہ اس کی بڑی بہن میرے نکاح میں ہے اور ایک وقت میں دو بہنوں کو نکاح رکھنا حرام ہے، تو کیا ان کی بات درست ہے؟ اور کیا جب تک کوئی عورت کسی شخص کے نکاح میں ہوتو تب تک وہ شخص اس عورت کی بہنوں کے لیے محرم ہوگا؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 172928

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1399-1040/B=1/1441

    بہنوئی شریعت اسلام میں غیر محرم ہوتا ہے ، اس سے ہمیشہ بہن کو پردہ کرنا ضروری ہے، عدت کی حالت میں ہو یا بغیر عدت کے ، ہمیشہ بہنوئی سے پردہ کرنا چاہئے۔ بہنوئی کا یہ کہنا کہ میں اس کا محرم ہوں قرآن و حدیث کی تعلیم سے بے بہرہ ہونے اور شریعت کے احکام سے ناواقف ہو نے کی بات ہے۔ وہ شریعت کے احکام سے بالکل جاہل ہے، اس کی کوئی بات درست نہیں۔

    ----------------------------

    نوٹ: بڑی بہن نکاح میں ہے اس وجہ سے چھوٹی بہن سے نکاح منع ہے کیونکہ دو بہنوں کو نکاح میں جمع کرنا لازم آئے گا اور اگر بڑی بہن کا انتقال ہوجائے تو چھوٹی بہن سے نکاح جائز ہے یہی اس کے نامحرم ہونے کی بنیاد ہے۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند