• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 172623

    عنوان: عورتوں کا تقریبات نکاح میں شرکت كرنا

    سوال: حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم! ہمارے ملک میں نکاح کے وقت دلہن کے مکان میں کھانے کا انتظام کیا جاتاہے جس میں دلہن کے رشتے داروں اور دلہا کے رشتے داروں اور دوست واحباب کو دعوت دی جاتی ہے ۔ وہاں مرد وعورت شریک ہوتے ہیں ۔ بعض جگہ پردہ کا انتظام کیا جاتاہے اور بعض میں نہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ ایسے تقریبات شرعاً درست ہے یا نہیں؟ عورتوں کا اس قسم تقریبات میں شرکت کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اگرچہ پردہ کا انتظام بھی ہو۔

    جواب نمبر: 172623

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1090-960/sd=12/1440

    اگر پردے کا مکمل انتظام ہو، تو عورتوں کے لیے بھی شرکت کرنے کی گنجائش ہے، لیکن لڑکی والوں کی طرف سے نکاح کے موقع پر دعوت کرنا مسنون ومستحب نہیں ہے، صرف مباح ہے، اس کو سنت سمجھ کر کرنا درست نہیں ہے، شادی میں صرف ولیمہ کی دعوت مسنون ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند