• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 171573

    عنوان: دوران سفر عورت نماز ادا کیسے کرے ؟

    سوال: اگر عورت ٹرین میں لمبا سفر طے کرے تو دوران سفر نماز پڑھنے کی کیا شکل ہوگی ؟ اگر ٹرین میں بھیڑ ہو اور جسم کی ہیت دیکھنے کا اندیشہ ہو تو عورت نماز پڑھے یا قضا کر کے بعد میں ادا کرے ؟دوران سفر عورت کے نماز ادا کرنے کی کیا شکل ہے تفصیلاً جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 171573

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1098-937/D=10/1440

    (۱) اگر رکوع سجدہ کرنے کاموقعہ ہے تو قیام رکوع سجدہ کے ساتھ نماز ادا کرے۔

    (۲) اور اگر بھیڑ یا کسی اور وجہ سے قیام رکوع سجدہ کرنے کا موقعہ نہیں ہے تو بیٹھ کر رکوع سجدہ کے ساتھ نماز ادا کرے۔

    (۳) اور اگر رکوع سجدہ کا موقعہ نہ ہو تو بیٹھ کر اشارہ سے نماز ادا کرے نماز چھوڑے نہیں (قضا نہ کرے) لیکن دوسری اور تیسری صورت میں چونکہ بعض فرض مثلاً قیام یا رکوع و سجدہ بغیر عذر سماوی کے ترک ہوا ہے لہٰذا اس نماز کو بعد میں دُہرا لیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند