• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 171349

    عنوان: میری بیوی کا حمل تیسرے مہینے کے شروع میں ضائع ہوگیا تو کیا ہم چالیس دن سے پہلے ہمبستری کرسکتے ہیں؟

    سوال: میری بیوی کا حمل تیسرے مہینے کے شروع میں ضائع ہوگیا تو کیا ہم چالیس دن سے پہلے ہمبستری کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 171349

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1168-997/L=10/1440

    اگر کسی عضو کے بننے سے پہلے حمل ضائع ہوا ہے تو آنے والا خون حیض کا خون ہے، اگر یہ دس دن سے پہلے بند ہوجاتا ہے تو اس کے بعد بیوی کے غسل کرلینے یا ایک نماز ذمہ میں ہوجانے کے بعد صحبت کرنے کی اجازت ہوگی اوراگر دس دن کے بعد تک خون جاری رہتا ہے تو دس دن گزرجانے کے بعد صحبت کرنا مطلقاً جائز ہوجائے گا خواہ بیوی کو خون آتا ہو کیونکہ یہ اس صورت میں استحاضہ اور بیماری کا خون ہوگا جو صحبت سے مانع نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند