• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 171326

    عنوان: غیر محرم کے ساتھ پکنک پر جانا

    سوال: اُمید ہے کہ آپ بخیر و عافیت ہوں گے۔ میرا سوال یوں ہے کہ ہماری کالونی میں ایک دینی مدرسہ ہے جس میں چند نوجوان لڑکے بچوں کو قرآن پڑھاتے ہیں جس میں ۱۴سال تک کی عمر کی لڑکیاں اور ۱۸ سال تک کی عمر کے لڑکے پڑھتے ہیں۔ درسگاہ والے ہر سال پکنک کا اہتمام کرتے ہیں جس میں لڑکیوں اور لڑکوں کا ساتھ لے جاتے ہیں۔ اس بارے میں آپ سے رہنمائی چاہئے تھے کہ اس بارے میں حکم شرعی کیا ہے؟ برائے کرم تھوڑی وضاحت کے ساتھ سے سمجھائیں۔ اللہ آپ کو خیر دارین عطا فرمائے۔

    جواب نمبر: 171326

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:910-760/sd=11/1440

    چودہ سال کی بچیاں بالغہ یا قریب البلوغ ہوتی ہیں، اس عمر کی بچیوں کو پردے کے بغیر پڑھانا فتنے سے خالی نہیں اور پکنک کے لیے غیر محرم کے ساتھ جانا تو بالکل جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند