• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 171054

    عنوان: کیا سونے چاندی کے علاوہ زیور پہننا منع ہے ؟ یا صرف انگوٹھی پہنا منع ہے؟

    سوال: کیا سونے چاندی کے علاوہ زیور پہننا منع ہے ؟ یا صرف انگوٹھی پہنا منع ہے؟

    جواب نمبر: 171054

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 972-858/M=10/1440

    مرد کے لئے کسی بھی قسم کا حلیہ (زیور) پہننا منع ہے چاہے سونے چاندی کا ہو یا دوسری دھات کا ہو، صرف چاندی کی انگوٹھی ایک مخصوص مقدار (ایک مثقال سے کم وزن) کی پہننے کی اجازت ہے، عورت کے لئے ہر قسم کا زیور پہننے کی اجازت ہے یعنی سونے چاندی کے علاوہ دوسری دھات کے زیور بھی پہن سکتی ہے؛ البتہ سونے چاندی کے علاوہ دوسری دھات کی انگوٹھی پہننا مرد و عورت دونوں کے لئے مکروہ ہے۔ ہٰکذا فی کتب الفتاویٰ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند