• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 170147

    عنوان: كیا ولادت كے بعد كوئی عورت چالیس دن سے پہلے كہیں جاسكتی ہے؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتی ہوں اسلام کی روشنی میں کہ ولادت کے چالیس دن تک ماں کو گھر سے باہر کہیں جانے کا حکم ہے یا نہیں؟ عقیقہ کرنے کہیں دوسری جگہ جانا پڑے تو جاسکتی ہے کیا چالیس دن کے اندر گھر سے باہر ؟

    جواب نمبر: 170147

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:941-858/L=9/1440

    جس طرح عورت ولادت سے پہلے گھر سے باہر کہیں جاسکتی ہے اسی طرح ولادت کے بعدبھی عورت بضرورت گھر سے باہر جاسکتی ہے ،چالیس دن تک اس کا گھر میں رہنا ضروری نہیں ؛لہذا اگرنومولود کا عقیقہ گھر کے باہر کہیں ہورہاہو تو عورت وہاں جاسکتی ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند