• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 169976

    عنوان: جس كا شوہر 7 سال سے لاپتہ ہو وہ عورت كیا كرے؟

    سوال: کیا فرما تے ہے علماء کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک بیوی کا شوہر 7 سال سے لاپتہ ہے اس کی 6 سال کی ایک بچی ہے شوہر کو بہت ڈھونڈا گیا پر اس کا کوئی پتا نہ چل سکا کہ کہاں ہے ۔ لڑکے کے گھر والوں نے بھی بہت ڈھونڈا پر لڑکے کا کوئی پتا نہ چل سکا اب لڑکی کے گھر والے لڑکی کا نکاح کرنا چاہتے ہیں تو اس مسئلہ میں شریعت کیا حکم دیتی ہے ؟ مفتیان کرام سے گزارش ہے کہ مسئلہ ذیل میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 169976

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 806-719/M=08/1440

    اس مسئلے کے حل کے لئے محکمہ شرعی پنچایت سے رجوع کریں اس کا حل یہاں دارالافتاء سے نہ ہوسکے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند