• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 166991

    عنوان: خون سات دن پر بند ہوگیا لیكن لیكوریا آتا رہا‏، حیض كتنے دن مانا جائے گا؟

    سوال: میرا حیض ٹھیک دس دن تک رہتاہے، لیکن خون آنا سات دن کے بعد مکمل طورپر بند ہوجاتاہے ، مگر لیکوریا معمول سے سبز یا مٹیالا ہوتاہے، اس طرح کہ اگر حیض میں یہ لیکوڑیا ہو تو پتا نہیں چلتا، مطلب سفید نظر آتاہے ، لیکن جب سفید ٹشو پر رکھا جائے تو سفید ٹشو اور لیکوڑیا میں فرق نظرا ٓتاہے ، اور بات یہ ہے کہ میرا نارمل دنوں میں بھی لیکوڑیا کا یہی رنگ ہوتاہے، بڑھتا نہیں ہے، تو میں یہ تین دن بھی حیض میں شمار کرکے نماز نہیں پڑھتی ، اور پورے دس دن مکمل کرنے کے بعد بھی لیکوڑیا اس رنگ کا ہوتاہے سبز یا مٹیالا، م، لیکن میں غسل کرکے نماز شرع کردیتی ہوں، تو کیا یہ تین دن میرے حیض کے ہیں یا پاکی کے؟ جب کہ عام دنوں میں بھی لیکوڑیا کا یہی رنگ ہوتاہے۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 166991

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 251-229/D=4/1440

    جس سات دن میں آپ کا خون مکمل طور پر بند ہو جاتا ہے اور باقی تین دن لیکوریا ہوتا ہے تو پھر آپ کے حیض کی مدت سات دن پر پوری ہوگئی اور باقی تین دن لیکوریا مانا جائے گا، حیض کا خون نہیں ہوگا، لہٰذا سات دن پر خون بند ہونے کے بعد غسل کرکے نماز شروع کردینی چاہئے۔ أقل الحیض ثلاثة أیام ولیالیہا ․․․․ وأکثرہ عشرة أیام ․․․․․ وإذا زاد الدم علی العشرة وللمرأة عادة معروفة ، ردّت إلي أیام عادتہا (مختصر القدوری: ۸۴-۷۷، ط: دارالمعارف دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند