• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 166716

    عنوان: شوہر كی خاطر ڈائی كلر كرنا؟

    سوال: میں نے اپنی شادی پر شوہر کے لیے زینت اختیار کرنے کی نیت سے فیشن ڈائی (بالوں کو کلر ) اور ہائی لائٹ کروایا میرے شوہر کہتے ہیں کہ یہ جائز نہیں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 166716

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:247-201/sd=3/1440

    شوہر کے خاطر بالوں پر سیاہ ڈائی ( کلر) کروانا ناجائز ہے ، سیاہ کے علاوہ دوسراکلر کروانا فی نفسہ مباح ہے ؛ لیکن کلر کی وجہ سے اگر بالوں پر پرت جم جائے ، جس کی وجہ سے پانی بالوں تک نہ پہنچے ، تو وضوء اور غسل میں کلر چھٹا نا ضروری ہوگا ورنہ وضوء اور غسل صحیح نہیں ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند