• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 166377

    عنوان: عورت کو کن رشتے داروں سے پردہ کرنا ضروری ہے؟

    سوال: عورت کو کن رشتے داروں سے پردہ کرنا ضروری ہے ؟نیز اجتماعی گھر میں کس طرح پردے کا اہتمام کر یں۔ وضاحت فرمادیں۔

    جواب نمبر: 166377

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 147-106/SN=3/1440

    (۱) رشتہ کے ہر طرح کے بھائیوں (مثلاً چچازاد ، پھوپھی زاد ، خالہ زاد وغیرہ) دیور ، جیٹھ ، بہنوئی اور تمام ان مردوں سے پردہ ضروری ہے جن سے عورت کا نکاح ہو سکتا ہو (دیکھیں: درمختار مع الشامی: ۹/۵۲۷، ط: زکریا) ۔

    (۲) اجتماعی گھر میں بھی غیر محرم مردوں (مثلاً دیور، جیٹھ ، سسر کے بھائی، بھتیجے وغیرہ) سے پردہ ضروری ہے یعنی اس صورت میں بھی عورت پر ضروری ہے کہ حتی الامکان چہرہ وغیرہ چھپانے کی کوشش کرے؛ باقی اگر کوشش کے باوجود اتفاقاً سامنا ہو جائے تو امید ہے کہ اس پر مواخذہ نہ ہوگا۔ (دیکھیں: کفایت المفتی: ۵/۳۵۵، جواب: ۵۳۲، ط: دارالاشاعت)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند