• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 165981

    عنوان: عورتوں کا حصول علم کے کئے بیرون جانا

    سوال: آج یمارے ہاں لڑکیاں بہت کثرت سے ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں جا کر دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کے لئے رواں دواں ہیں۔چونکہ ہم سب ہندوستان کے موجودہ حالات سے بخوبی واقف ہیں۔ کیا ان حالات میں ایک لڑکی کے لئے جائز ہے کہ وہ اپنے گھر کو چھوڈ کر باہر ہندوں کے کالجوں میں ڈاکٹریٹ یا انجینرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے لئے جائے ؟ برائے کرم تشفی بخش جواب مرحمت فرمائے ۔

    جواب نمبر: 165981

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 136-112/D=2/1440

    شریعت اسلامیہ میں پردہ کا حکم جس تاکید کے ساتھ وارد ہوا ہے یہ آپ کو معلوم ہوگا بلا شرعی اور طبعی ضرورت کے عورتوں کو باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے یہ بھی آپ کو معلوم ہوگا قرآن میں وقرن فی بیوتکن کے ذریعہ انہیں اپنے گھروں میں ٹھہرنے حکم ہے۔

    لہٰذا عورتوں کا دوسرے شہروں اور ملکوں میں تعلیم کی غرض سے جانا ہی مزاج شریعت کے خلاف ہے پھر اگر بے پردگی اور مخلوط تعلیمی نظام یا ہاسٹل میں رہنا پایا جائے تو ان باتوں کا اسلامی تعلیمات کے خلاف جوبے احتیاطیاں اور کبھی مفاسد پیدا ہوتے ہیں وہ الگ ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند