• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 164867

    عنوان: عدت میں کیا کیا چیزیں ممنوع ہیں؟

    سوال: کسی عورت کو طلاق کے بعد عدت کرنے میں کیا کیا خیال رکھنا چاہئے؟ (۱) عدت کے دوران عورت کو بغیر چپل کے زمین پیر نہیں رکھنا چاہئے؟ (۲) کیا عدت کے دوران آسمان سے بھی پردہ ہوتاہے؟ کھلے آسمان کے نیچے نہیں بیٹھ سکتی اور چل پھر سکتی؟ (۳) کیا عدت میں کسی فیملی ممبر سے فون پر بات نہیں کرسکتی؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 164867

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1529-1322/D=1/1440

    عدت کی حالت میں حکم یہ ہے کہ معتدہ گھر کے اندر رہے باہر نہ نکلے ، نہ دوسرا نکاح کرے، نہ بناوٴ سنگار کرے۔ عدت کے زمانہ میں درج ذیل باتیں منع ہیں:

    خوشبو لگانا، کپڑے بنانا، زیور وغیرہ پہننا، سرمہ لگانا، پان کھا کر منہ لال کرنا، مِسّی ملنا، سر میں تیل ڈالنا، کنگھی کرنا، مہندی لگانا، اچھے کپڑے پہننا، ریشمی اور بہاردار رنگے کپڑے پہننا، یہ سب باتیں حرام ہیں۔

    (۱) بغیر چپل کے زمین پر پیر رکھنا منع نہیں ہے۔

    (۲) آسمان کے نیچے چلنا اور بیٹھنا منع نہیں ہے ہاں اگر گسی کی نظر پڑنے کا اندیشہ ہو تو کھلی جگہ میں نہ نکلے۔

    (۳) کسی خاتون سے یا محرم مرد سے بات کرسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند