• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 164764

    عنوان: بلا ضرورت ومجبوری لڑكی كو نوكری كرانا كیسا ہے؟

    سوال: ہمارے والد صاحب ایک سرکاری ٹیچر ہیں۔ وہ اپنی لڑکی کو نوکری کرانا چاہ رہے ہیں جس کی شادی ابھی نہیں ہوئی۔ اس نوکری میں کبھی کبھی لڑکا لڑکی کو ساتھ میں بیٹھنا پڑتا ہے، صحیح ہے یا نہیں؟ جو آپ نے لنک پر بتایا تھا وہ شادی کے بعد کا مسئلہ ہے، شادی کے بعد کا نہ بتائیں، شادی کے پہلے کا بتائیں۔

    جواب نمبر: 164764

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1370-1250/M=12/1439

    شادی سے پہلے لڑکی کا خرچ باپ کے ذمہ ہوتا ہے، جب آپ کے والد صاحب ایک سرکاری ٹیچر ہیں تو ظاہر یہی ہے کہ آمدنی سب کے لئے کافی ہوجاتی ہوگی اور معاشی تنگی نہیں ہوگی، پس ایسی صورت میں حال میں لڑکی کو نوکری کرانا بے ضرورت و بلا مجبوری ہے او ر جب کہ کام کی جگہ میں لڑکوں کے ساتھ اختلاط بھی لازم آئے تو یہ فتنہ اور خرابی کا باعث بھی ہے اس لئے یہ صحیح نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند