• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 163837

    عنوان: عورتیں جب کھلے میدان میں نماز پڑھیں تو كیسے پڑھیں؟

    سوال: میرا سوال یہ کہ ہم شہر مدراس کے ہیں اور جب کبھی picnic spot (پکنک کے لیے جانا)جاتے تو نماز کے وقت مرد حضرات کو کوئی دقت نہیں ہوتی مگر عورتیں کھلے عام جب نماز پڑھیں تو کیسی پڑھیں، کسی عالم کا کہنا ہے کہ چہرہ کھول کر نماز پڑھنا ہے جہاں غیر مردوں کا آنا جانا ہوتا ہے ، ایک اور مولوی صاحب کا کہنا ہے کہ بیٹھکر نماز پڑھیں تاکہ اعضاء بدن کی نمائندگی نہ ہو۔ براہ کرم جواب فرمائے کہ عورتیں کھلے عام نماز پڑھنے میں کن چیزوں کا خیال رکھیں۔

    جواب نمبر: 163837

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1176-916/sn=11/1439

    صورت مسئولہ میں عورتوں کے لیے بیٹھ کر نماز پڑھنا درست نہیں ہے، سر سمیت پورے بدن کو ڈھانپ کر جس طرح گھروں میں نماز پڑھتی ہیں اسی طرح یہاں بھی نماز پڑھیں گی اور چونکہ یہاں غیرمحرم لوگ بھی موجود ہوتے ہیں؛ اس لیے عورتوں کو چاہیے کہ نقاب وغیرہ کے ذریعے چہرے کو بھی چھپالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند