• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 161958

    عنوان: عورت ٹرین یا اسٹیشن پر کس طرح نماز پڑھے؟

    سوال: حالت سفر میں عورت کے لئے ٹرین میں نماز ادا کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ اگر اسٹیشن پر ادا کی جائے تو کیسے، کھڑے ہوکر یا بیٹھ کر؟ اس مسئلہ کے بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 161958

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1098-1016/M=9/1439

    عورت ٹرین پر ہو یا اسٹیشن پر، نماز کا طریقہ وہی ہے جو گھر پر نماز پڑھنے کا ہے یعنی اگر قیام پر قدرت ہے تو کھڑی ہو کر پڑھے اور قیام سے عاجز ہے تو بیٹھ کر پڑھے البتہ عورت کے حق میں چونکہ پردہ مطلوب ہے اور حدیث کے مطابق عورت کی نماز اپنے گھر میں مسجد میں نماز پڑھنے سے افضل ہے، اِس کا تقاضہ یہ ہے کہ عورت ایسی عوامی جگہوں جیسے اسٹیشن وغیرہ پر نماز پڑھنے کی صورت میں اس کا خیال رکھے کہ وہ کوئی گوشہ یا ایسا کنارہ تلاش کرکے نماز پڑھے جہاں خلوت ہو یا کم سے کم لوگوں کی نظر پڑتی ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند