• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 161042

    عنوان: بیوی كا کس کس سے پردہ ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! بیوی کو کس کس سے پردہ ہے؟

    جواب نمبر: 161042

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 864-749/D=8/1439

    شوہر کے چھوٹے بھائی (دیور) بڑے بھائی (جیٹھ) اپنے بہنوئی اور شوہر کے بہنوئی (نندوئی) اپنے اور شوہر کے چچازاد ماموں زاد خالہ زاد پھوپھی زاد بھائیوں سے پردہ کرنا چاہئے اسی طرح اپنے خالو پھوپھا اور شوہر کے خالو پھوپھا ماموں چچا وغیرہ سے پردہ کرنا ضروری ہے۔ اسی طرح شوہر کے بھتیجے بھانجے سے بھی پردہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند