• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 160824

    عنوان: اگر نماز میں عورت کے ایک دو بال کھلے رہ جائیں تو كیا نماز ہوجائے گی؟

    سوال: ہم اپنے بالوں کوبہترین طریقے سے اسکارف میں چھپانے کے لیے باندھ دیتے ہیں، لیکن فرض کریں کہ اگرایک یا ایک سے زیادہ بال نظر آجائے جب کہ ہمیں نماز کے دوران یہ نظر نہ آئے تو کیا ہماری نماز درست ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 160824

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1027-867/sd=8/1439

    اگر نماز میں عورت کے بالوں میں سے ایک دو بال کھلے رہ جائیں تو اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی ہے؛ البتہ بالوں کا چوتھائی حصہ کھل جانے سے نماز فاسد ہوجائے گی، خواہ خود عورت کو کھلے ہوئے بال نظر نہ آئیں، لہٰذا صورت مسئولہ میں اگر نماز میں ایک یا دو بال کھلے رہ جائیں تو اس کی وجہ سے نماز فاسد نہیں ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند