• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 159569

    عنوان: ماڈرن برقعہ پہننا کیسا ہے ؟

    سوال: محترم مجھے برقعہ سے متعلق یے پوچھنا ہے کہ کیا آجکل ماڈرن برقعہ بازار میں موجود ہیں وہ پہننا کیسا ہے ؟ براے مہربانی اگر کوئی فتوی ہو تو بھیجیں ۔جزاک اللہ

    جواب نمبر: 159569

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:743-575/sd=6/1439

    نقش ونگار سے مزین اور ایسا جاذب نظر برقع پہننا جو نامحرموں کو اس کی طرف دیکھنے پر بر انگیختہ کرے ؛ درست نہیں ہے ، برقعہ انتہائی سادہ اور ڈھیلا ڈھالا ہونا چاہیے جس میں جسم یا اندر کا زنانہ لباس نظر نہ آئے اور اس سے بدن کے نشیب وفراز اور اعضاء کی ساخت و ہیئت بھی ظاہر نہ ہو ، حضرت مفتی محمد شفیع صاحب فرماتے ہیں : امام جصاص نے فرمایا : جب زیور کی آواز تک کو قرآن نے اظہار زینت میں داخل قرار دے کر ممنوع کیا ہے ، تو مزین رنگوں کے برقعے پہن کر نکلنا بدرجہ اولی ممنوع ہوگا ۔ ( معارف القرآن : ۴۰۷/۶) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند