• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 159286

    عنوان: عورت ہلکا سرخ رنگ خارج ہوتا دیكھے تو نماز ادا کرے یا ترک کرے ؟

    سوال: اگر عورت کو شرمگاہ سے ہلکا سرخ رنگ خارج ہوتا ہوا نظر آتا ہے تو نماز ادا کرے یا ترک کرے ؟

    جواب نمبر: 159286

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 649-544/SD=6/1439

    صورت مسئولہ میں اگر عورت ایام ماہواری میں ہلکا سرخ رنگ خارج ہوتا ہوا دیکھے ، تو وہ حیض ہی کا خون شمار ہوگا ، اس لیے کہ ایام مخصوص میں خالص سفیدی کے علاوہ ہر طرح کا خون حیض شمار ہوتا ہے۔ قال الحصکفی : (وما تراہ) من لون ککدرة وتربیة (فی مدتہ) المعتادة (سوی بیاض خالص)۔۔۔۔۔حیض۔( الدر المختار مع رد المحتار : ۲۸۹/۱، ط: دار الفکر، بیروت ) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند