• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 157938

    عنوان: عورت کے لیے سر کے بالوں کا کٹوانا

    سوال: کن حدود تک عورت سر کے بال کاٹ سکتی ہے اور کب اور کب نہیں کرسکتی؟ براہ کرم، مکمل اور مفصل بیان فرمائیں۔

    جواب نمبر: 157938

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:394-313/SD=4/1439

    عورت کے لیے سر کے بالوں کا کٹوانا جائز نہیں ہے ؛ البتہ جو بال زیادہ ادھر اُدھر نکل رہے ہوں ، اُن کا کاٹ کر بالوں کو درست کر لیا جائے ، تو اس کی گنجائش ہے ، اسی طرح اگر کسی بیماری کے علاج کے لیے بالوں کا کٹوانا ضروری ہو،تو بقدر ضرورت کٹوانے کی گنجائش ہے ۔ قطعت شعر رأسہا ، أثمت و لعنت (الدر المختار مع رد المحتار : ۵۸۳/۹، ط: زکریا، دیوبند )ولو حلقت المرأة رأسہا فان فعلت لوجع أصابھا، لا بأس بہ (الفتاوی الہندیة : ۴۱۴/۵، ط: اتحاد )۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند