• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 157103

    عنوان: كیا عورتوں کو اپنے سر کے بالوں کا کاٹنا جائز ہے؟

    سوال: عورتوں کو اپنے سر کے بالوں کا کاٹنا جائز ہے؟ وہ اپنے بال چھوٹے کرا سکتی ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 157103

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:319-273/D=4/1439

    عورت کے لیے اپنے سر کے بال کاٹنا یا چھوٹے کرنا مکروہ تحریمی ہے، عورت گنہ گار ہوگی۔ قال في الدر المختار نقلاً عن المجتي قطعت شعر رأسہا أثمت زاد في البزازیة وإن یأذن الزوج لأنہ لا طاعة لمخلوق في معصیة الخالق (الدر مع الرد: ج۵ص۲۸۸، مردوں سے مشابہت اور جدید فیشن پسند عورتوں کی تقلید جو کہ سخت گناہ ہے اسی وجہ سے مذکورہ عبارت میں اس عمل کو باعث گناہ اور قابل لعنت قرار دیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند