• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 156704

    عنوان: ساس بہو میں عام طور پر غلط فہمی اور بحث وتکرار كا حل كیا ہے؟

    سوال: حضرت، میرا سوال یہ ہے کہ میری بیوی کو غلط فہمیاں ہو جاتی ہیں میری امی کی طرف سے جب کہ میری امی ایسا کچھ نہیں بولتی ہیں، جس کی وجہ سے گھر میں بہت لڑائیاں ہوتی ہیں۔ براہ کرم! مجھے اس مسئلہ کا حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 156704

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 297-218/SN=3/1439

    ساس بہو میں عام طور پر غلط فہمی اور بحث وتکرار تو ہوتی ہی رہتی ہے، بس آپ صبر سے کام لیں اور دونوں کو سمجھاتے رہیں، نیز غلط فہمی کے اسباب کو دور کرنے کی کوشش کریں، اگر ہوسکے تو آپ کچھ زیادہ وقت گھر میں دیا کریں نیز گھر میں آداب المعاشرة اور بہشتی زیور وغیرہ کی تعلیم کا نظم کریں جس میں آپ بھی بیٹھیں، آپ کی والدہ اور بیوی بھی بیٹھیں، اس سے ان شاء اللہ لڑائیاں کم ہوں گی اور باہم قربت و محبت بڑھے گی۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند