• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 156032

    عنوان: اللہ کو کم بچوں والی عورت پسند ہے یا زیادہ بچوں والی؟

    سوال: (۱) میری ایک مہینہ پہلے شادی ہوئی ہے، میں فیملی پلاننگ کروں یا زیادہ بچے پیدا کروں؟ (۲) اللہ کو کم بچوں والی عورت پسند ہے یا زیادہ بچوں والی؟

    جواب نمبر: 156032

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:175-134/N=3/1439

    (۱، ۲): اسلام میں کثرت اولاد مطلوب ومستحسن ہے،حضرت اقدس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زیادہ بچے جننے والی عورت سے نکاح کی ترغیب فرمائی ہے اور فرمایا: تاکہ قیامت کے دن میں تمہاری کثرت پر دیگر امتوں پر غالب رہوں ، پس آپ بیوی کی صحت وتندرستی اور ہمت اور بچوں کی تربیت وغیرہ کا لحاظ رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی کوشش کریں، اور کسی معقول ومناسب مصلحت کے بغیر فیملی پلاننگ شریعت میں پسندیدہ نہیں ہے؛لہٰذا اس سے پرہیز کریں۔

    عن معقل بن یسارقال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:تزوجوا الودود الولود فإني مکاثر بکم الأمم یوم القیامة (مشکاة المصابیح ص ۲۶۷، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند نقلاً عن السنن لأبي داود والسنن للنسائي)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند