• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 156009

    عنوان: بیوی کے ناجائز تعلقات تھے، مجھے کیا کرنا چاہیے؟

    سوال: چار ماہ پہلے میری بیوی کے انٹرنیٹ اور موبائل استعمال سے مجھے پتا چلا کہ میری بیوی کے اپنے ایک قریبی رشتہ دار کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں ۔ میں نے اپنی بیوی سے تحقیقات کیں۔ پوچھ گچھ کے دوران میری بیوی نے اقرار کیا کہ گزشتہ 6 سال سے اس کے اپنے قریبی رشتے دار کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں ۔جس میں کئی بار زنا بھی کیا ہے ۔مندرجہ بالا صورتحال میں میرے لئے شریعت اسلام میں کیا حکم ہے ؟ وہ کون سا بہتر راستہ ہے جو میں اختیار کروں ۔

    جواب نمبر: 156009

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:193-165/M=3/1439

    صورت مذکورہ میں اگر بیوی کو اپنے سابقہ گناہوں پر ندامت وپشیمانی ہو، اور سچی پکی توبہ کرتی ہو اور آئندہ کے لیے اطمینان و اعتماد ہو کہ اب وہ ایسا نہیں کرے گی تو بہتر صورت یہی ہے کہ اسے اپنی زوجیت میں برقرار رکھیں اور اس کی نگرانی رکھیں کہ آئندہ وہ موبائل اور انٹرنیٹ کا غلط استعمال نہ کرے بلکہ ان دونوں چیزوں کے استعمال پر ہی پابندی لگادیں، اگر اسے اپنے والدین وغیرہما سے بات چیت کی ضرورت ہو تو آپ کے موبائل سے کرسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند