• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 154613

    عنوان: کیا جنابت کا غسل کرتے وقت عورت کا اپنے پورے بال کھولنا ضروری ہے؟

    سوال: کیا جنابت کا غسل کرتے وقت عورت کا اپنے پورے بال کھولنا ضروری ہے؟ میری اہلیہ کے بال ماشاء اللہ کافی لمبے ہیں اور انہیں اس وجہ سے کافی وقت لگ جاتا ہے غسل سے فارغ ہونے میں۔ اور دوسرا یہ کہ اگر بالوں میں تیل لگا ہو تو غسل ہو جائے گا یا بالوں سے تیل چھڑا کر پانی سے بھگونا ضروری ہے؟ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 154613

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1566-1421/B=1/1439

    (۱) عورت کے لیے غسل جنابت میں گندھے ہوئے بال کا کھولنا ضروری نہیں ہے۔ تمام بالوں کی جڑوں میں پانی پہونچانا ضروری ہے۔

    (۲) جی ہاں غسل ہو جائے گا۔ تیل کو بالوں سے چھڑانا ضروری نہیں، اگر شیمپو یا صابون سے بال دھو لیے جائیں تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند